ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر کی اسکیم کا کرناٹک کے سرحدی گاؤں میں نفاذ

مہاراشٹر کی اسکیم کا کرناٹک کے سرحدی گاؤں میں نفاذ

Wed, 05 Apr 2023 12:22:30    S.O. News Service

ممبئی، 5/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی علاقوں کے تعلق سے تنازع جاری ہے، اس دوران مہاراشٹر حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کی طبی سہولیات کو کرناٹک کے 865 سرحدی گاؤں تک بھی پہنچا یا جائے۔ پیر کو اس تعلق سے ریاستی حکومت نے ایک جی آر جاری کیا ہے۔ 

یادرہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حال ہی میں مہاتما جیوتی باپھلے ، جن آروگیہ یوجنا شروع کیا ہے۔ اسی اسکیم کو کرناٹک کے سرحدی علاقوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے وہی لوگ استفادہ کرسکتے ہیں جو ریاست کی ’انت ادویا فوڈ اسکیم ‘ کے مستحق ہیں یا جن کے پاس انا پورنا راشن کارڈ ہے۔ 

یادر رہے کہ یہ اسکیمیں مہاراشٹر حکومت نے حا ل ہی میں شروع کی ہیں۔ حکومت کے جی آر میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں کی بیلگاوی  کارار، کلبرگی  اور بیدر جیسی 12 تحصیلوں کے 865 گاؤں میں یہ اسکیم نافذ کی جائے گی۔ اس میں ٹیسٹ کے ذریعے تشخیص کردہ 996 بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ ساتھ ہی 34 مختلف بیماریوں کیلئے ماہرین کی جانچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مہاراشٹر حکومت نے اس تعلق سے متعدد اسپتالوں کو منظور ی دی ہے سوالہ یہ ہے کہ کرناٹک حکومت ان اسکیموں کو خوش آمدید کہیں گی یاس پر اعتراض کریں گی۔ 


Share: